تنظیم کی اہمیت، قیادت کی خدمات، اور ہماری زمہ داریاں
*تنظیم کی اہمیت، قیادت کی خدمات اور ہماری ذمہ داریاں* *طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کے لیے ایک دعوتِ فکر* *تحریر: محمد بلال* کسی بھی *دینی و علمی تنظیم* کی کامیابی صرف اس کے نام، *اجتماعات یا پروگراموں* سے نہیں ہوتی، بلکہ اس کے پیچھے مخلص *قیادت*، *مسلسل محنت*، *باہمی تعاون* اور *کارکنوں کی ذمہ داری کا جذبہ* کارفرما ہوتا ہے۔ *طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ* بھی ایک ایسی علمی و دینی تنظیم ہے، جس کا مقصد *طلبہ کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے وابستہ رکھنا*، *ان کی علمی و تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں دینی و اصلاحی سرگرمیوں کے لیے منظم کرنا ہے*۔ *قیادت کی محنت اور تنظیمی کارکردگی* اس *تنظیم* کی موجودہ *قیادت* میں *امیر طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ مولانا محمد طاہر طاہری صاحب*، *سرپرستِ اعلیٰ مولانا محمد یاسر گیلانی صاحب* اور *نائب سرپرست مولانا نعمت اللہ صاحب* کی *خدمات* اور کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ ان حضرات کی سرپرستی اور رہنمائی میں تنظیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے، طلبہ کو باہم مربوط رکھنے اور علمی و تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی کوششیں جاری ہیں۔ حالیہ *سالانہ تقریری مقابلہ و محفلِ حسنِ...