کامیاب سالانہ تقریری مقابلہ و محفلِ حسنِ قرأت کا انعقاد

*کامیاب سالانہ تقریری مقابلہ و محفلِ حسنِ قرأت کا انعقاد*

کوہاٹ *(رپورٹ: محمد بلال)* — *طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کے زیرِ اہتمام اور جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ* کی سربراہی میں *سالانہ تقریری مقابلہ و محفلِ حسنِ قرأت* کا کامیاب انعقاد آج بروز پیر، 31 اگست 2026ء کو ہوا، جس میں ضلع بھر کے مختلف مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز *قاری محمد تقی صاحب* کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ یہ بابرکت پروگرام *حضرت مولانا مفتی محمد یاسر گیلانی* صاحب کی سرپرستی اور *حضرت مولانا مفتی محمد طاہر طاہری صاحب* کی زیرِ امارت منعقد ہوا۔

مقابلے کی پہلی نشست *حسنِ قرأت* پر مشتمل تھی، جس میں مختلف مدارس سے آئے ہوئے طلبہ نے اپنی خوبصورت تلاوت اور حسنِ ادائیگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد دوسری نشست میں *تقریری مقابلہ* منعقد ہوا، جس کا موضوع *"سیرت النبی ﷺ"* تھا۔ طلبہ نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر مدلل، جامع اور پُرجوش تقاریر پیش کیں اور اپنی علمی و خطابی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریری مقابلہ مغرب تک جاری رہا۔

تقریری مقابلے کے لیے *مولانا مفتی منور صاحب، مولانا مفتی سمیع الحق بسام صاحب اور مولانا مفتی نعمت اللہ صاحب* نے بطورِ منصف خدمات انجام دیں، جبکہ *مقابلۂ حسنِ قرأت* کے منصفین *قاری انعام اللہ صاحب اور قاری محمد ولی صاحب* تھے۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی *حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد ایاز درانی صاحب* تھے، جنہوں نے پروگرام کے اختتام پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کی علمی و دینی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے *سیرتِ نبوی ﷺ* سے رہنمائی حاصل کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور اختتامی دعا کرائی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض طالب علم *رفیع اللہ* نے انجام دیے، جبکہ مقابلے کا حتمی نتیجہ *ناظمِ اعلیٰ جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ، مولانا اسحاق توحیدی صاحب* نے سنایا۔

تقریری مقابلے میں *پہلی پوزیشن متعلم معتصم باللہ، جامعہ دارالقرآن سماری پایان نے حاصل کی،* جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن جامعہ عبداللہ بن عباس چیچنہ کے حصے میں آئیں۔*

اس موقع پر امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ *حضرت مولانا شریف صدیقی صاحب، نائب امیر و مسؤل وحدت المدارس الاسلامیہ مولانا شفیق اللہ صاحب اور ناظمِ اعلیٰ مولانا اسحاق توحیدی صاحب* سمیت دیگر ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ *مسؤل وحدت المدارس الاسلامیہ ضلع کوہاٹ مولانا شفیق اللہ صاحب* نے ضلع بھر میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ تمام مدارس میں اس موقع پر تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے باعث مختلف مدارس کے طلبہ کو اس علمی و تربیتی پروگرام میں شرکت کا موقع میسر آیا۔

تقریباً ڈیڑھ بجے شروع ہونے والا یہ پروگرام حسنِ قرأت اور تقریری مقابلے کے مختلف مراحل سے گزرتا ہوا مغرب تک جاری رہا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے دعا کرائی، جس کے ساتھ یہ بابرکت اور علمی پروگرام بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔

*رپورٹ: محمد بلال*















تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ماہانہ اجلاس طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ 14 اگست 2025