ماہانہ اجلاس طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ 14 اگست 2025


 ماہانہ اجلاس طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ

کوہاٹ (رپورٹ: محمد بلال، میڈیا کوآرڈینیٹر طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ)


14 اگست 2025 بروز جمعرات، طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد قباء، شہیدہ بانڈہ، کوہاٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز قاری مجاہد صاحب کی پر سوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ناظم اعلیٰ طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ، مولانا گل شیرین صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس پر ہر یونٹ کے نمائندوں نے باری باری اپنی آراء پیش کیں۔


ایجنڈا میں شامل نکات درج ذیل تھے:


1. اپنے اپنے حلقے کی کارکردگی رپورٹ۔


2. تقریری مقابلہ، حسن قرأت اور ایقاظ العلماء کے انعقاد پر مشاورت۔


3. حسن قرأت کے مقابلے میں حدر اور مشق کا تعین۔


4. پچھلے اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کی پیش رفت۔


5. تنظیمِ نو کے بعد حاصل ہونے والے فوائد یا تبدیلیاں۔


اجلاس کے دوران مولانا محمد زمان صاحب (سابق ناظم تعلیمات جامعہ دارالقرآن سماری پایان) نے تنظیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی اور سن 2000 سے قبل کی "نوجوانانِ توحید والسنہ" کا موجودہ "طلبہ توحید والسنہ" سے تقابلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں ساتھیوں کی تعداد کم اور فنڈ کی فراہمی ایک چیلنج تھی، مگر آج الحمدللہ تعداد بھی زیادہ ہے اور کام بھی فعال انداز میں جاری ہے، جو کہ خوش آئند امر ہے۔


*اہم فیصلے:


1. ضلع کوہاٹ اور ضلع اورکزئی کے مابین مشترکہ حسن قرأت اور تقریری مقابلہ جامعہ عربیہ اشاعت القرآن، جرما، کوہاٹ میں منعقد ہوگا۔



2. حسن قرأت کے لیے ہر یونٹ سے ایک نمائندہ شامل ہوگا۔



3. ہر یونٹ 3500 روپے فنڈ فراہم کرے گا، جس میں مقابلے میں داخلہ اور صوبائی مقابلے کے اخراجات شامل ہوں گے۔



4. حسن قرأت کے منصفین: قاری محمد شفیع صاحب، قاری ذاکر اللہ صاحب (المعروف کمپیوٹر قاری صاحب)، اور باڑہ سے ایک قاری صاحب۔



5. حسن قرأت کا مقابلہ صبح سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا، جبکہ نمازِ ظہر کے بعد "ایقاظ العلماء والطلباء" کانفرنس مغرب تک منعقد ہوگی، جس کے مہمانِ خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی مجتبیٰ عامر حفظہ اللہ ورعاہ ہوں گے۔



6. تقریری مقابلے کے منصفین: مولانا دلاور صاحب، مولانا اسحاق توحیدی صاحب (ناظم اعلیٰ اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ)، مولانا مفتی نعمت اللہ صاحب (ناظم نشر و اشاعت، جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ)، اور مولانا مفتی مدیر احمد صاحب۔


حاضری و غیر حاضری:

اجلاس میں شریک یونٹس:


*جامعہ دارالقرآن سماری پایان


*جامعہ عبداللہ بن عباس چیچنہ کوہاٹ


*المرکز الاسلامی جامعہ تعلیم القرآن والسنہ باقی زئی کوہاٹ


*سماری پایان کا مقامی یونٹ


*مدرسہ ضیاء العلوم ربانیہ خیرماتو کوہاٹ


*مدرسہ درہ آدم خیل


*چلو زیارت کوہاٹ کا یونٹ



غیر حاضر یونٹس:


*مدرسہ زینت القرآن سماری پایان


*جامعہ عربیہ اشاعت القرآن جرما کوہاٹ


*دارالفلاح جرما کوہاٹ


*مدرسہ سراج العلوم خیرماتو کوہاٹ


*یونٹ مہمندی



اجلاس کا اختتام حسبِ روایت پُرتکلف چائے کے ساتھ ہوا۔

تبصرے