طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ ماہانہ اجلاس رپورٹ 16 جولائی 2025
طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کا کامیاب اجلاس: تنظیمی سرگرمیاں اور آئندہ کے منصوبے
کوہاٹ (رپورٹ: محمد بلال، نائب ناظم نشر و اشاعت)
آج مورخہ 16 جولائی 2025 بروز بدھ، طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کا ایک کامیاب اجلاس المرکز الاسلامی جامعہ تعلیم القرآن والسنہ باقی زئی میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس تنظیم نو کے بعد دوسرا تھا جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز جماعت اشاعت التوحید والسنہ ضلع کوہاٹ کے امیر شیخ القرآن حضرت مولانا شریف صدیقی صاحب کے شکرانے سے ہوا۔ انہوں نے شرکاء کو تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، مشائخ کی خدمات کو سراہا اور طلبہ کی تنظیم کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے بعد، ناظم اعلی طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ مولانا گل شیرین صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور صوبائی اجلاس کی کارگزاری بیان کی۔ شرکاء نے صوبائی اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور اپنے یونٹس کی کارگزاری بھی بیان کی۔
اجلاس میں اہم فیصلوں میں شامل ہیں:
* محفل حسن قرات کا مقابلہ: ہر یونٹ 10 سے 15 اگست کے درمیان اپنا مقابلہ منعقد کرے گا، جبکہ ضلعی مقابلہ 15 سے 25 اگست کے درمیان ہوگا۔
* ایک روزہ اجتماع: پنجپیر اجتماع کے بعد ایک روزہ اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
* ایقاظ العلماء کانفرنس: یہ کانفرنس گرمیوں کے بعد منعقد ہوگی۔
اجلاس میں ہر یونٹ پر ماہانہ فنڈ 500 روپے مقرر کیا گیا، جبکہ صوبائی مقابلے کے لیے صوبے کی طرف سے ہر ضلع پر مقرر ہونے والے فنڈ میں سے ہر یونٹ پر 1000 روپے مختص کیے گئے۔
اجلاس کے اختتام پر امیرِ محترم حضرت مولانا مفتی محمد طاہر طاہری حفظہ اللہ نے چند احکامات پیش کیے اور سرپرست طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ ناظم صاحب مولانا گل شیرین صاحب نے دعا کروائی اور آخر میں ایک پرتکلف پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تمام یونٹس موجود تھے، سوائے چلو زیارت یونٹ کے جو غیر حاضر رہا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں