مختصر اصطلاحات حدیث

 حدیث کی مختصر اصطلاحات:

ہر حدیث کی دو قسمیں ہوتی ہیں: 

( ۱ ) سند 

( ۲ ) متن ۔ …

محدث کی اصطلاح میں ایسی کوئی حدیث نہیں پائی جاتی جس میں یہ دونوں قسمیں (یعنی سند و متن) نہ پائی جائیں۔ البتہ جہاں ہم متون حدیث کے مجموعے کو، کبھی بعض تصنیفات و کتب میں بلا اسانید کے پاتے ہیں، تو وہ احادیث بغیر سند کے نہیں ہوتیں، بل کہ انہیں بعض علما بلا سند کے نقل کردیتے ہیں، جس کا مقصد ہوتا ہے کہ ابتدائی درجات کے طلبہ، چھوٹے بچے اور عوام کو اختصار و تسہیل کے ساتھ احادیث یاد ہوجائیں، اب جن کو ان احادیث کی اسانید مطلوب ہوں تو وہ ان کتابوں کی طرف رجوع کرے جہاں سے یہ احادیث لی گئی ہیں۔

سند کی تعریف:

لغوی: سند کے لغوی معنی ’’المعتمد‘‘ 

( ۱ ) کے ہیں یعنی جس پر اعتماد کیا جائے، سند کی وجہِ تسمیہ یہ ہے کہ متنِ حدیث کی نسبت سند ہی کی طرف ہوتی ہے اور متن کا اعتماد اسی پر ہوتا ہے، سند اور اِسناد دونوں مترادف ہیں.

اصطلاحی: سند کی اصطلاحی تعریف یہ ہے کہ رجال کا وہ سلسلہ جو متنِ حدیث تک پہنچانے والا ہوتا ہے وہ اصطلاحِ محدثین میں سند کہلاتا ہے.

متن کی تعریف:

لغوی: لغت میں ’’متن‘‘ کے معنی آتے ہیں، ایسی زمین کے جو سخت ہوجیسا کہ قاموس (۴/۲۷۱) میں ہے.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بزم شیخ القرآن طلبہ توحید والسنہ ضلع کوہاٹ کارگزاری

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان