طلبہ توحید والسّنہ ضلع کوہاٹ
طلبہ توحید والسّنہ چونکہ جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کی ذیلی تنظیم ہے اس لیے طلبہ توحید والسنہ کے اغراض ومقاصد بھی وہی ہیں جو جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کے ہیں ذیل میں جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کامختصر تعارف اور اغراض ومقاصد پیش کیے جاتے ہیں
جماعت_اشاعت_التوحیدوالسنت_کی_مختصر_تعارف
ویسے ہر ایک جماعت کا اپنا منشور اور دستور ہوتا ہے جس کےدائرہ میں رہتے ہوئے اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے
مذہبی جماعتوں میں ایک جماعت اشاعت التوحید والسنت بہی ہے اور اس کا دوسرا نام( پنج پیریان ) سے موسوم ہے.
یہ ایک مذہبی,غیر سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد 1957 میں رکہی گئی ,
اور اس کی بنیاد رکہنے والے رئیس المفسرین حضرت مولانا حسین علی الوانی رح کے ایک شاگرد
شیخ القرآن مولانا محمد طاھر نوراللہ مرقدہ تھے,
جو علوم کے سمندر,عمل کے پہاڑ, خشوع کے پیکر, اور سادگی کے بادشاہ تھے.
اس جماعت نے روز اول سے لیکر ایں حال تک جن مشقتوں تکالیف اور مصائب کا سامنا کرکے لوگوں کو شرک وبدعات,رسم ورواج کی گھپ اندھیروں سے نکال کر توحید وسنت کی مقدس سراج منیر کیطرف لانے کی جو کامیاب کوشش کی,اپنی مثال آپ ہے
کسی غلو یا جھوٹی تعریف کے بغیر یہ بات صداقتا ودیانتا کھ سکتا ہوں کہ اس جماعت پر گزری تکالیف مصائب اور سنگین حالات..مخالفین کی رویئے اور پہر جماعت والوں کی حوصلے دیھکر اور پہر انبیاء کرام, صحابہ رض, تابعین وتبع تابعین کے جغرافی دور حیات کا موازنہ کیا جائے,,
تو یقینا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انبیاء, صحابہ,تابعین, کے نقش قدم پر چلنے والے, اوراکابرین علماء دیوبند کے حقیقی ,پیروکار یہی جماعت ہے ...
(اغراض ومقاصد )
جماعت کے اغراض ومقاصد یہ ھیں👇🏾
1⃣ توحیدوسنت کی اشاعت کرنا
الف ) توحید اللہ تعالی کےسوا کوئی عبادت اور پکار کےلائق نھیں ,اس کے سوا کوئی عالم الغیب حاضر وناظر مافوق الاسباب نافع وضار نھیں نہ کوئی اس کے سوا نﺫرومنت کے لائق ہے اللہ تعالی کےسوا کوئی بھی مافوق الاسباب کچھ نھیں سنتاجانتا
ب ) جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اولاد آدم سے ھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ظلی بروزی نبی پیدانھیں ھوگا .آپ صلی اللہ علیہ وسلم کل رتبہ تمام انبیاکرام علیھم السلام سے برتر ھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاۓ ھوۓ نظام زندگی کو ماننا فرض ھے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم معصوم اور واجب الاطاعت ھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے بغیر اللہ تعالی کی خوشنودی اور آخرت میں نجات حاصل نھیں ھوسکتی .
2⃣ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ کرنا اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےاسوہ حسنہ کواپنانا
3⃣ ہرموقع اور ھرسطح پرشرک وبدعات ورسومات باطلہ کے خلاف ( قلمی زبانی وعملی جہاد کرنا)🗡🗡
4⃣ تمام صحابہ کرام رض کوعادل راشدہ اور معیارحق سمجھنااور ان کوتنقیدوتنقیص سے بالاترسمجھتے ھوۓبان کے مقام کادفاع کرنا
5⃣ سلف صالحین کااحترام کرنا اور ان کےحق میں زبان طعن نہ کھولنا
6⃣ تمام ائمہ کرام کوحق سمجھنا
7⃣ فقہ کےچاروں مسلک حق سمجھتے ھوۓ حضرت امام اعظم امام ابوحنیفہ رح کےمسلک کی پیروی اورترویج کرنا اور فروعی نزاعات کوزیادہ اہمیت نہ دینا
8⃣ پاکستا🇵🇰 کی سالمیت , اس میں اسلامی نظام کےنفاﺫ کی جدوجہد کرنا اوراسلام کےبحیثیت دین قیام کیلۓ عملی مساعی بروۓ کارلانا
9⃣ مغربی استعماری اورسیہوانی قوتوں کےخلاف جہاد کلچر کوفروغ دینا ⚔🗡🔪
🔟 نوجوانوں اور طلباءکرام کواسلام کےبنیادی عقائد واعمال سےروشناس کرنا اوراسلامی اقدارکاعملاتحفظ کرنا
1⃣1⃣ مغربی تہزیب کےمقابلہ میں اسلامی کلچر کوفروغ دینا🕋🕋
جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے بنیادی قواعد📢📢
جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے بنیادی قواعد وضوابط شیخ القرآن والحدیث علامہ امام محمد طاھر پنج پیری رح نےسورۃال عمران میں ﺫکرکۓ ہیں
وہ درج ﺫیل 👇🏾
1⃣ جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے تمام افراد کاعقیدہ ایک ھوگا
2⃣ جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے افراد کاآئین قرآن ھوگا( اسی کومقصود سمجھےگااسی کادرس ھوگا )
3⃣ جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے تمام ارکان فعال ھوں گے
4⃣جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کےتمام افراد اپنامال جماعت کےمفاد میں خرچ کریں گے
5⃣ جماعت اشاعت التوحیدوالسنت کے اراکین کسی غیر کواپنا رازدار نھیں بنائیں گے.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں