طلبہ توحید والسّنہ چونکہ جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کی ذیلی تنظیم ہے اس لیے طلبہ توحید والسنہ کے اغراض ومقاصد بھی وہی ہیں جو جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کے ہیں ذیل میں جماعت اشاعت التوحید والسّنہ کامختصر تعارف اور اغراض ومقاصد پیش کیے جاتے ہیں جماعت_اشاعت_التوحیدوالسنت_کی_مختصر_تعارف ویسے ہر ایک جماعت کا اپنا منشور اور دستور ہوتا ہے جس کےدائرہ میں رہتے ہوئے اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے مذہبی جماعتوں میں ایک جماعت اشاعت التوحید والسنت بہی ہے اور اس کا دوسرا نام( پنج پیریان ) سے موسوم ہے. یہ ایک مذہبی,غیر سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد 1957 میں رکہی گئی , اور اس کی بنیاد رکہنے والے رئیس المفسرین حضرت مولانا حسین علی الوانی رح کے ایک شاگرد شیخ القرآن مولانا محمد طاھر نوراللہ مرقدہ تھے, جو علوم کے سمندر,عمل کے پہاڑ, خشوع کے پیکر, اور سادگی کے بادشاہ تھے. اس جماعت نے روز اول سے لیکر ایں حال تک جن مشقتوں تکالیف اور مصائب کا سامنا کرکے لوگوں کو شرک وبدعات,رسم ورواج کی گھپ اندھیروں سے نکال کر توحید وسنت کی مقدس سراج منیر کیطرف لانے کی جو کامیاب کوشش کی,اپنی مثال آپ ہے کسی غلو یا جھوٹی ت